پنجاب حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو کرونا وائرس کے حوالے نوٹیفکیشن جاری ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاون اج سے نافذ کیا جائے گا

 
0
416

لاہور/ راولپنڈی 18 جون 2020 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو کرونا وائرس کے حوالے نوٹیفکیشن جاری ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاون اج سے نافذ کیا جائے گا، لاک ڈاون کا نفاذ 30 جون رات 9 بجے تک رہے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں آج سے 12 روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ رہے گی، راولپنڈی کے 15 جبکہ کینٹ کے 7 مقامات کو کرونا وائرس کے باعث سیل کیا جائے گا ڈھوک کالا خان،قیوم آباد،اقبال ٹاون،ڈھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں اور کری روڈ کر بھی سیل کیا جائے گا علی آباد،ڈھوک علی اکبر،صادق آباد، مجسٹریٹ کالونی آفندنی کالونی،سیٹلائٹ ٹاون اور خرم کالونی بھی سیل
کینٹ کے علاقوں میں ڈیری حسن آباد،ٹائلی موہڑی،غوثیہ چوک،ٹینچ بھاٹہ،پیپلز کالونی اور اقبال کالونی بھی شامل نوٹیفکیشن میں تجارتی مراکز کے حوالے سے بھی اوقات کار کو واضح کر دیا گیا لاک ڈاون والے علاقوں میں ہوٹلز،ریسٹورنٹ،دفاتر مکمل طور پر بند رہے ہیں۔ لاک ڈاون والے علاقوں میں مذہبی اجتماعات،تفریحی مقامات پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ میڈیکل اسٹور،کلینک،کریانہ اسٹور،آٹا چکی،سبزی اور گوشت کی دوکانیں شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ چکن شاپس،بیکریز، اور دودھ کی دوکانیں شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ تمام علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔