فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے

 
0
323

جرمنی نومبر 18 (ٹی این ایس): فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔ جرمنی میں فضائی حادثات کی تفتیش کرنے والے وفاقی ادارے (بی ایف یو) نے فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر ایئر نمیبیا اور کوریئن ایئر کے ہوائی جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایئر نمیبیا اور کوریئن ایئر کے ہوائی جہازوں کو آپس میں معمولی سی ٹکر کے بعد معمولی نقصان پہنچا ۔
فضائی حادثات کی تفتیش کے وفاقی ادارے(بی ایف یو) نے اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ادارے کے مطابق تمام تر تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں اور جمع ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ فرینکفرٹ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بتایاکہ کوریئن ایئر کا بوئنگ 777 ایئر نمیبیا کے ایئر بس طیارے سے ٹکرا گیا تاہم یہ ٹکر بہت زور دار نہیں تھی اور طیاروں کو معمولی سا ہی نقصان ہوا۔