سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ وسیم حیات باجوہ کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت ، دورا ن سماعت ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے سابقہ حکومت کے دور میں تعینات کیے گئے بیوروکریٹس کے تبادلے کی تفصیلات طلب کر لیں ،، ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ سی ڈی اے بورڈ کا الیکشن کیساتھ کیا تعلق بنتا ہے اس بارے میں بھی تفصیلی جواب دیں جبکہ الیکشن سے متعلق براہ راست اثر انداز ہونے والے ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کی تبدیلی کی طرف بھی نشاندہی کی ،، ہائیکورٹ نے منگل کے روز تمام تبدیل شدہ بیوروکریٹس کی فہرستیں پیش کر نے کا حکم دیدیا۔