اسلام آباد (ٹی این ایس) گھریلو تشددکیخلاف بل دستخط کیلئے صدر مملکت کو ارسال

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے گھریلو تشدد کیخلاف بِل منظور ہونے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قوانین کا بِل صدر مملکت کو حتمی دستخط کیلئے ارسال کیے گئے۔

دانش اسکول اتھارٹی ترمیمی بل، قومی کمیشن انسانی حقوق ترمیمی بل بھی توثیق کیلئے صدر کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ آئین میں صدر مملکت کی جانب سے 10 دن میں بل کی منظوری کا ٹائم فریم مقرر کیا گیا ہے۔صدرمملکت کی جانب سے دس روز میں دستخط نہ کرنے پر بھی قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائیں گے۔