راولپنڈی(ٹی این ٰایس) راولپنڈی پولیس کی کاروائی،02بائیک لفٹر گینگزکے04ملزمان گرفتار

 
0
340

راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کی کاروائی،02بائیک لفٹر گینگزکے04ملزمان گرفتار،13مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 02ملزمان عابد اور یاسر کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے چوری شدہ 07موٹر سائیکلز برآمدہوئے، جبکہ ایس ایچ او تھانہ دھمیال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے02 ملزمان اشرف اور ربنواز کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے 06 چوری شدہ موٹرسائیکلز برآمد ہوئے،ملزم اشرف موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔