ہری پور(ٹی این ٰایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خوشحال خیبرپختونخواہ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (دوم) ہری پور نے گزشتہ روز صفائی ستھرائی پروگرام کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا

 
0
922

ہری پور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خوشحال خیبرپختونخواہ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (دوم) ہری پور نے گزشتہ روز صفائی ستھرائی پروگرام کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سٹی ہری پور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل)، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹنمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ, تحصیل خطیب ہری پور، ٹی ایم اے ہری پور افسران، چیف آفیسر سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ، ریونیو افسران، پرنسپل ہائی سکول نمبر 1، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول نمبر 3 کے ساتھ ساتھ لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ، سٹوڈنٹس، سول سوسائٹی، میڈیا کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر چوک صدیق اکبر پر ختم ہوئی ۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا