سابق وزیر کے فارم ہاؤس سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

 
0
280

اسلام آباد نومبر 16 (ٹی این ایس): سابق صوبائی وزیر بجرانی کے فارم ہاؤس سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ ڈھوک ماوا میں سابق صوبائی وزیر میر ہزار بجرانی کے فارم ہاؤس کے سرونٹ کوارٹر میں رہائش میاں بیوی کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ نیلور کے علاقت ڈھوک ماوا میں سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجرانی کے فارم ہاؤس میں فائرنگ کے بعد دو افراد کی لازیں موجود ہیں۔
جس پر تھانہ نیلور کے ڈیوٹی آفیسر اور ہومیو سائیڈ یونٹ موقع پر پہچ گئے۔جہاں مذکورہ فارم ہاؤس کے سرونٹ کوارٹر میں ایک مرد اور ایک عورت کی لاشیں موجود تھیں۔جن کو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔پولیس کو موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی ہیں جن کی شادی چھ سال قبل ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔بتایا گیا ہے کہ خاتون کو تین گولیاں لگیں جب کی مرد کو سر پر ایک گولی لگی تھی۔پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہیں۔جب کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔