غوثیہ چوک بوائز ہاسپٹل میں گیس لیکج دھماکہ کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

 
0
357

راولپنڈی نومبر 16 (ٹی این ایس): غوثیہ چوک بوائز ہاسپٹل میں گیس لیکج دھماکہ کا معاملہ۔ صادق آباد پولیس کے مطابق بوائز ہاسٹل غوثیہ چوک میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے 5 طالبعلم زخمی ہوئے جن کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی پی او کی ہدایت پر ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے ہسپتال جا کرزخمی طلباء کی عیادت کی۔ طلباء کی درخواست پر مالک کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کامقدمہ درج کر کے ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا گیا۔