چوکی انچارج اشرف ٹاؤن راشد کیانی کی ہمراہ ٹیم کامیاب کاروائی، گاڑی سے سات سو پتنگیں بمہ کیمیکلز ڈوریں برآمد ملزم گرفتار

 
0
311

راولپنڈی جنوری 12 (ٹی این ایس): چوکی انچارج اشرف ٹاؤن راشد کیانی کی ہمراہ ٹیم کامیاب کاروائی، گاڑی سے سات سو پتنگیں بمہ کیمیکلز ڈوریں برآمد ملزم گرفتار سی پی او راولپنڈی کی ھدایت پر ایس پی راول کی زیر نگرانی تھانہ صادق آباد چوکی اشرف ٹاؤن کے انچارج سب انسپکٹر راشد کیانی کو مخبر نے اطلاع دی کہ بلینو گاڑی میں کافی تعداد میں پتنگیں سپلائی کی جا رھی ہیں جس پر پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کر کے گاڑی نمبر jw987 سے سات سو پتنگیں اور سات عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ھے