یہ سال معاشی گروتھ کا نہیں بلکہ معیشت کو سنبھالا دینے کا سال ہی رہے گا، شرح سود حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ ماہر معاشیات ثاقب شیرمانی کا تبصرہ

 
0
344

اسلام آباد جنوری 11 (ٹی این ایس): ماہر معاشیات ثاقب شیرمانی نے کہا ہے کہ رواں سال معیشت کے بڑھنے کا سال نہیں ہے، یہ سال معاشی گروتھ کا نہیں بلکہ معیشت کو سنبھالا دینے کا سال ہی رہے گا، شرح سود حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال معیشت کے بڑھنے کا سال نہیں ہے۔2021ء بھی معیشت کے بڑھنے کا سال نہیں ہوسکتا۔شرح سود پر میں بات نہیں کروں گا کیونکہ یہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔
یہ سال معاشی گروتھ کا نہیں بلکہ معیشت کو سنبھالا دینے کا سال ہی رہے گا۔2021ء بھی معیشت کے بڑھنے کا سال نہیں ہوسکتا، حکومت رواں سال میں نوکریاں بھی پیدا نہیں کرسکے گی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کو کوئی شوق نہیں کہ شرح سود کو 13.25 فیصد پر رکھے۔ کیا حکومت کو شوق تھا کہ وہ روپے کو 125سے گراکرڈالرکو155 پر لے آئیں۔
یہ چیزیں ضروری تھیں، اور ماضی کی غلط پالیسی کی وجہ سے کرنا پڑا۔ گروپ لیڈر اپٹما گوہراعجاز نے کہا کہ حکومت نے 18ماہ میں جو اقدامات اٹھائے حکومت کی کوشش تھی کہ ملکی معیشت پاؤں پر کھڑی ہوجائے۔ لیکن ہمیں اس سے آگے چلنا چاہیے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے حکومت کے ساتھ ملکر12مہینوں میں 10بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کو تیار کیا ہے، دس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا مطلب دس ملین نوکریاں ہیں۔ ہم حکومت سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ہماراانرجی ٹیرف ریجنل ٹیرف سے اٹیچ کردیں، ہمیں دوسرے مسائل کے ساتھ منسلک نہ کریں۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسین نے کہا کہ ہم نے پر وہ کام کیا جس سے کاروبار بند ہوا اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ صورتحال سے 2020ء میں نوکریاں پیدا نہیں ہوسکیں گی۔