اسلام آباد(ٹی این ایس) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 
0
87

ایف 11 سیکٹر اسلام آباد میں ملتان کے رہائشی ملزم سے 4 کلو 400 گرام چرس برآمد۔

لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 156 کلو 600 گرام چرس برآمد۔

برآمدہ چرس گاڑی میں بنائے گئے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

دورانِ کاروائی موسیٰ خیل کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

اورکزئی میں گھر پر چھاپے کے دوران 180 کلو گرام چرس برآمد۔

برآمدہ چرس پنجاب کے مختلف شہروں کو سمگل کی جانی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی درسگاہ کے قریب مقامی رہائشی سے 5 ایکسٹیسی (نشہ آور ) گولیاں برآمد۔

ملزم کا گومل یونیورسٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات مہیا کرنے کا اعتراف۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 3020 عدد نشہ آور گولیاں برآمد۔

کراچی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر G-9543 کے ذریعے مدینہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔