اسلام آباد(ٹی این ایس) اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
83

اسلام آباد

اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن،

معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق جب تک وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (NHSR&C) عوامی مقامات پر شیشے کے استعمال کے متعلق قوائد و ضوابط واضح نہیں کرتی اس وقت تک کیفے کے مالکان کا صارفین کو شیشہ پیش کرنا سخت ممنوع ہے،

اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں میں شیشہ کے خلاف کارروائی کی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سکس ڈی جے کیفے اور ایف سیون میں لیٹ شیشہ کیفے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے بحریہ ٹاؤن سوک سینٹر میں ایک شیشہ کیفے کو سیل کر دیا،

اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے بھی انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں شیشہ کیفیز کو سیل کر دیا،