فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

 
0
190

اسلام آباد 05 مارچ 2022 (ٹی این ایس): مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایوان میں نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو حکومت کے خلاف اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق تفصلات سے آگاہ کیا۔

دونوں سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایوان میں نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق کیا۔

اپوزیشن نے حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کررکھا ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن کے حکومت کی سیاسی اتحادی جماعتوں اور تحریک انصاف کے باراض ارکان اسمبلی سے رابطے بھی ہوئے ہیں۔

3 مارچ کو بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ وزیر اعظم 5 روز میں استعفیٰ دے دیں دوسری صورت میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔