وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

 
0
320

اسلام آباد 05 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے اور بلاول بھٹو کل ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ندیم افضل چن بلاول سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔