خانیوال(ٹی این ایس) برصغیر پاک و ھند کے عظیم سیاسی خاندان کے فرد اور عوام دوست سیاستدان سابق ایم پی اے نوابزادہ عبدالرزاق خان مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے۔ جاملے

 
0
108

برصغیر پاک و ھند کے عظیم سیاسی خاندان کے فرد اور عوام دوست سیاستدان سابق ایم پی اے نوابزادہ عبدالرزاق خان مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے۔ جاملے۔ ان کی نماز جنازہ کل خانیوال میں انکے گاوں 39 دس ار میں ادا کی جائے گی۔ ملک بھر سے اھم شخصیات کی امد متوقع ۔ موت کی اطلاع خانیوال میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گی۔ شہر سوگوار۔ خانیوال کی سیاست کا ایک روشن ستارہ ڈوب گیا۔ نوابزادہ عبدالغفور خان 07 جولائی 1950 کو مری میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1970 میں فار مین کرسچیئن کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔آپ ایک زمیندارہیں  جو 1987-90کے دوران ضلع کونسل خانیوال میں رکن /اپوزیشن لیڈر رہے ۔آپ پہلی بار 1985 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور بطور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات اور ایس اینڈ جی اے ڈی  فرائض سر انجام دئیے ۔آپ 2002 میں دوسری بار رکن  پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔2013 کے عام انتخابات میں تیسری بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ یو کے ،یوایس اے،دبئی،بنکاک اور سعودی عرب کا  سفر کر چکے ہیں ۔آپ ایک معروف  سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ کے چچا محمدسیف اللہ خان ،عیسیٰ خیل1921-30کے دوران تین مرتبہ لیجسلیٹو کونسل پنجاب کے رکن رہے ۔آپ کے چچا غلام قادر خان (خان بہادر)1937-45کے دوران قانون ساز اسمبلی پنجاب کے رکن رہے۔آپ  کے ایک اور چچا کرنل (ریٹائرڈ)محمد اسلم خان 1972-77 اور1977 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے ۔آپ کی ہمشیرہ محترمہ ذکیہ شاہنواز 1977اور 1985-88 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہی اور اس وقت بطور وزیر سماجی بہبود فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔آپ کے بھائی عبدالرحمان خان 1993-96کےد وران  رکن پنجاب اسمبلی رہے اور وزیر جیل خانہ جات کے ساتھ ساتھ مشیر وزیر اعلیٰ بھی  رہے۔آپ کے ایک اور بھا ئی عبدالحفیظ خان نیازی 2008-13کے دوران  رکن پنجاب اسمبلی رہے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے زکوٰة،عشر و بیت المال فرائض سر انجام دئیے ۔آپ  کے کزن مقبول احمد خان 1985-88کے دوران  رکن قومی اسمبلی رہے اور بطور وزیرمملکت  مذہبی واقلیتی امور فرائض سر انجام دیتے رہے ۔  ان کے بڑے صاحبزادے وزیر اعلی پنجاب کے مشیر بھی رھے۔ نوابزادہ عبفالرزاق خان نیازی کی خدمات خانیوال کیلے ناقابل فراموش ھیں تاریخ میں انھیں ھمیشہ سنہرے الفاظ سے یاد رکھا جائے گا