پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ کراچی میں جمع

 
0
240

سکھر جنوری 11 (ٹی این ایس): پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ کراچی میں جمع، عدالت عالیہ نے درخواست سکھر بینچ کو ریفر کردی، احتساب عدالت کی دی گئی ضمانت کو برقرار رکھا جائے، درخواست میں موقف، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اسیر مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے وکیل مکیش احمد کارڑا نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر کردی ہے تاہم عدالت عالیہ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر اسے سندھ ہائی سکھر بینچ کو ریفر کردیا ہے درخواست میں خورشید شاہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت نے 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض ضمانت دی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا ہے اس لیے ان کی باقاعدہ طور پر ان کی ضمانت دی جائے ان کے وکیل نیب کے ساتھ ہر طرح سے تفتیش میں تعاون کررہے ہیں تاہم کراچی بینچ نے ان کی درخواست مزید سماعت کے لیے سکھر بینچ کو ریفر کردی ہے واضح رہے کہ سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ اور ان کے دیگر 17 ساتھیوں کے خلاف ایک ارب 30 کروڑ سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس اور ان کی احتساب عدالت سے ضمانت کی منظوری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں نیب کی درخواستیں پہلے ہی قابل سماعت ہیں جن میں سے نیب کی ریفرنس کی سماعت 17 جنوری اور ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت 16 جنوری کو ہوگی۔