حکومت آنے والے وقت کی تیاری میں مصروف ہے ، شیخ رشید

 
0
236

لاہور جنوری 11 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آنے والے وقت کی تیاری میں مصروف ہے اور میرا فوکس پاکستان ریلوے کو اس کے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے افسران کو ٹرین مسافروں کی بہبود اور سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ریلوے افسران نے وفاقی وزیر کو لوکو موٹیو اور بوگیوں کی صورتحال، ٹریک کی صورتحال، ٹرین حادثات، ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، ریلوے آمدنی اور اثاثہ جات کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی۔