چیئرمین سینٹ کا سربراہ عمان سلطان قابو س کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

 
0
630

اسلان آباد جنوری 11 (ٹی این ایس): چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عمان کے سربراہ سلطان قابوس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ سلطان قابوس ایک ترقی پسند سوچ رکھنے والے رہنما تھے۔ اور انکی قیادت میں عمان نے اقتصادی اور معاشی ترقی کا نیا دور دیکھا۔ چیرمین سینٹ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا۔ سلطان قابوس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور پر امن بقائے باہمی کے لئے سلطان قابوس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم عمان کی حکومت، عوام اور قیادت کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہے۔