سی پی او آفس راولپنڈی میں صحافیوں کے اعزاز میں تقریب۔ ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل رانا نے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار ملزم کی سٹوری بریک کرنے والے صحافیوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا

 
0
392

راولپنڈی نومبر 16 (ٹی این ایس): سی پی او آفس راولپنڈی میں صحافیوں کے اعزاز میں تقریب۔ ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل رانا نے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار ملزم کی سٹوری بریک کرنے والے صحافیوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ بچوں کو آئس پلا کر بدفعلی کے مرتکب سہیل ایاز کی نشاندہی۔ کی خبرروزنامہ حقیقت میں شائع ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملزم سہیل ایاز کو اپنے ساتھی سمیت گرفتار کر کے بچوں کو بازیاب کرواکے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔یاد رہے اس خبر کی کاپی پیسٹ کو پاکستان کے علاوہ انٹر نیشنل میڈیا کی زینت بھی بنایا گیا لیکن خبر کی مکمل تحقیق ملک زبیر شبیر مغل ۔عبدالرحمان ۔بلال بٹ ۔سرفراز۔ملک عمرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ خبر کی مکمل تحقیق کے بعد سٹوری بریک کی گئی جس پر راولپنڈی پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کا آغاز کیا اور ایس پی رائے مظہر۔ڈی ایس پی فرحان اسلم کی نگرانی میں پولیس سٹیشن روات کے ایس ایچ او کاشف ملک کی سربراہی میں پولیس ٹیم اورمیڈیا ٹیم نے بچوں کے ساتھ بداخلاقی حرکات کرنے والے سہیل ایاز کو گرفتار کیا اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔بچوں سے زیادتی کے مرتکب بین الاقوامی گروہ کی گرفتاری پرپولیس کی مکمل رہنمائی اور خبر کی اشاعت پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازاگیا اور توقع کی کہ آئندہ بھی پولیس کے ساتھ ملکر جرائم پیشہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا۔ تعریفی سرٹیفیکیٹ وصول کرنے صحافیوں میں ملک زبیر ۔عبدالرحمان ۔شبیر مغل۔سردار نسیم۔ملک وقاص ۔ملک عمر ۔بلال بٹ۔سرفراز۔ملک عمران۔راجہ قطب الدین خلجی۔عامرمیر۔عقیل شامل ہیں جرنلسٹ ٹیم تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازنے پر سی پی او راولپنڈی فیصل رانا کا شکریہ ادا کیا