چوری شدہ 07موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 07موٹرسائیکل برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔