راولپنڈی(ٹی این ایس) تھانہ مندرہ کے علاقہ میں 02موٹرسائیکلوں پر سوار 03 ملزمان کی گرفتار ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ

 
0
53

تھانہ مندرہ کے علاقہ میں 02موٹرسائیکلوں پر سوار 03 ملزمان کی گرفتار ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزمان کی فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم مزمل شاہ زخمی، زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچایا گیا جو دم توڑ گیا، پولیس موبائل کو بھی فائر لگے تاہم پولیس پارٹی الحمد اللہ محفوظ رہی۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقہ میں 02موٹرسائیکلوں پر سوار 03 ملزمان نے گرفتار ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم مزمل شاہ زخمی ہوا، زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچایا گیا جو دم توڑ گیا، پولیس موبائل کو بھی فائر لگے تاہم پولیس پارٹی الحمد اللہ محفوظ رہی،فائرنگ کرنے والے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے، گرفتارملزم مزمل کو ڈکیتی اوراقدام قتل کے مقدمات میں برآمد گی کے لیے لے جایا جارہا تھا، فرارڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 01موٹرسائیکل بھی برآمدہوا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔