اسلام آباد(ٹی این ایس) فلسطینی عوام کیلئے پاکستان آرمی کی پہلی امدادی کھیپ روانہ

 
0
108

پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی ہے۔مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد میں موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔