اسلام آبادجون 13(ٹی این ایس)نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت مذہبی امورنے مجموعی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی۔وزارت مذہبی امورکا وزیراعظم کوبریفنگ میں کہنا تھا کہ رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت 3لاکھ 74ہزار 857درخواستیں موصول ہوئیں، 10ہزارحج ویزے 80سال سے زائدعمرکے افرادکوجاری کیے جائیں گے اور 80 سال سے زائدعمرکے ہرفرد کےساتھ ایک معاون ہوگا۔ اجلاس میں سیکریٹری وزارت مذہبی امورنے حج آپریشن 2018 کے انتظامات سے متعلق نگران وزیراعظم کو آگاہی دی جبکہ سیکریٹری مذہبی امورنے حج آپریشن،عمرہ اور زکوٰة تقسیم پربریفنگ دی۔
Home
قومی
اسلام آباد نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیرصدارت اجلاس، وزارت مذہبی امورکی مجموعی کارکردگی سے...