کالی آندھی پاکستانی شا ہیینو ں کےشکار کیلئے پرجوش

 
0
135

اسلام آباد 06 جون 2022 (ٹی این ایس): ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کیلئے پرجوش ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جہاں تقریباً 14 برس بعد انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ دیگر میچز 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 31 برس قبل جیتی تھی، ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 1991 میں عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔اس سے ایک سال قبل ہی 1990 میں پاکستان نے اس وقت دنیا کی سب سے خطرناک تصور کی جانے والی ایک روزہ ویسٹ انڈین ٹیم کو تین صفر سے شکست دی تھی۔پاکستان نے 1991 کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک بار بھی ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع فراہم نہیں کیا، 1990 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز دو دو میچز سے برابر ہو گئی۔اس کے علاوہ پاکستان نے 2002 میں یو اے ای میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کو شکست دی، اس کے علاوہ 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں بھی ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔تاہم اگر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 134 میچز میں سے 71 میں ویسٹ انڈیز جبکہ 60 میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔