دھوکہ دہی کرکے شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف

 
0
139

اسلام آباد 21 مئی 2021 (ٹی این ایس): صوبہ پنجاب میں دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، گروہ کے ہاتھوں لٹنے والی متعدد خواتین سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو شادی کرکے مال ودولت سمیٹا اور پھر لڑکیوں کو طلاق دے دیتا ہے، ایک متاثرہ خاتون نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ چناب نگر کارہائشی مبارک خواتین سے شادی کرتا ہے، شادی کے چند عرصہ بعدہی دولت قابو کرکے طلاق دے دیتا ہے، مبارک کی پہلے بھی6شادیاں ہیں جن کو طلاق دے چکا۔

متاثرہ خاتون نے مبارک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔

پولیس کو دی گئی درخواست کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی گی، جبکہ تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔