اسرائیل حماس جنگ بندی، پاکستان کا خیر مقدم

 
0
156

اسلام آباد 21 مئی 2021 (ٹی این ایس): پاکستان نے اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت، ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہےکہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب میں جنگ بندی کو مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا۔

فلسطینی وزارت صحت کےمطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 232 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔