بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرنا ہوں گے، وزیراعظم عمران خان

 
0
777

اسلام آباد 21 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں معیشت کو متاثر کیا ہے۔فیوچر آف ایشیا کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر کورونا کا سامنا کرنا ہے اور کورونا ویکسین کی ہر جگہ دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے، کورونا نے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو پاکستان سپورٹ کررہا ہے، ہمارے پاس ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ کورونا نے دینا بھر کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرنا ہوں گے، ایشیا پیسیفک کو امن کا گہواہ بننا چاہئے۔