آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چودہ نکاتی تجاویز پیش

 
0
153

اسلام آباد 21 مئی 2021 (ٹی این ایس): پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے چودہ نکاتی تجاویز پیش کردیں۔

پاکستان اسٹاک کی بجٹ تجاویز کا محور سرمائے کی تشکیل میں حائل نازسازگار، دوہرے اور کئی سطحی ٹیکسوں کا خاتمہ ہے۔

بجٹ تجاویزمیں کیپٹل گین ٹیکس ریفارم کرنے، لسٹڈ کمپنیز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ٹیکس ریٹ کو معتدل بنانے، بچت اور سرمایہ کاری کھاتے متعارف کرانے، ریئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے فروغ کے لیے ریئیل اسٹیٹ شعبے کو دستاویز بنانے اور طویل مدتی اور پالیسی تسلسل کو متعارف کرانا ہے۔

ایکسچینج کے مطابق تجاویز پاکستان میں بچتوں، سرمایہ کاری، ٹیکس آمدنی اور معاشی نمو بڑھانے کا سبب ہوں گی اور ان کی وجہ سے معاشرے میں پائی جانے والی ناہمواریوں کا خاتمہ ہوگا۔