نہ بدمعاشی کی سیاست کے قائل ہیں اور نہ کسی کی بدمعاشی قبول ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
204

ملازمین کے پلاٹوں پر حکم امتناعی لینے والا ٹولہ بے نقاب ہو چکا۔ راجہ شاکر زمان کیانی
مزدور یونین کے ہزاروں ورکر اپنے قائد کی ایک آواز پر لبیک کہنے پر تیار ہیں۔ علی اصغر مانی بٹ
ڈی ایم اے سے ملازمین کی کثیر تعداد امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدوریونین میں شامل۔

اسلام آباد 14 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدوریونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کی ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے فائر بریگیڈ اور ڈی ایم اے آفس کا انتخابی دورہ کیا گیا اس موقع پر ملازمین کی کثیر تعدادنے اپنے محبوب قائد چوہدری محمد یٰسین کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر ڈی ایم اے سے سپروائزرز اقتدار حسین،ارشدمحمود،محمد داؤد،ریاست مسیح،محمد مشتاق اور جونیئر اسسٹنٹ شاہد پرویز نے اپنے ساتھیوں سمیت لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،صدر اورنگزیب خان،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،سرپرست اعلیٰ حاجی صابر حسین،سید مقبول حسین شاہ،سینئر وائس چیئرمین مرزاسعید اختر،سردار محمد آصف،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی اصغر مانی بٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد رفیق،سید امیر شاہ کاظمی،طارق آفریدی،چوہدری زاہد احمد،احمد علی شیرازی،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،طارق شریف،حاجی مشتاق احمد شاہد،لالہ عزت خان،زاہد بھٹی،خالد محمود،عابد علوی،ملک کمال،اسد محمود،محمد سرفرازملک سمیت مزدور یونین کے کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین نے اس موقع پر ورکروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج محنت کشوں کے ہجوم نے یہ ثابت کر دیا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی انکی نمائندہ جماعت ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین کا کوئی بھی ورکر نہ بدمعاشی کی سیاست کا قائل ہے اور نہ کسی کی بدمعاشی کو قبول کرے گا،ادارے میں پرامن سیاست ہمارانصب العین ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ادارے و ملازمین کی نیک نامی کے لیے اپنا کرداراداکیا،سی ڈی اے میں کام کرنے والے محنت کش ہوں یا افسران تمام ہمارے لیے قابل قدر ہیں،بطور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے آج سی ڈی اے کی ساکھ کو ایک بارپھر بحال کرکے ادارے کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور اس میں سی ڈی اے کے محنت کشوں کا بھی بھرپور کردارشامل ہے،سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کے درینہ مسائل پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی اور ملازمین کی مستقلی میں اہم کرداراداکیا اور سی ڈی اے بورڈ سے یہ چیز منظور کروائی کہ دس سال سروس کرنے والے ہر ملازم کو پلاٹ کا حقدار قراردیا جائے،30اپریل 2011کو سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے لیے تاریخ مقرر کروائی تو مزدور دشمن ٹولے نے اپنے گماشتوں کے ذریعے اس قرعہ اندازی کو رکوانے کے لیے حکم امتناعی لے لیا اور سی ڈی اے مزدور یونین نے سات سالہ طویل جدوجہد کے بعد عدالت سے 2مارچ 2018کو فیصلہ سی ڈی اے ملازمین کے حق میں لایا جبکہ اس وقت نوسربازوں کا یہ ٹولہ اور اسکی بغل بچہ تنظیم ملازمین کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آچکی تھی اور یہ نا اہل ٹولہ پلیٹ میں رکھا ہوا پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرواسکا اور آج ایک بارپھر ملازمین کے پلاٹوں پر ڈھول پیٹ رہا ہے جبکہ آج کا باشعور ملازم جو اس نوسرباز ٹولہ اوراسکی بغل بچہ تنظیم کو مستردکر چکا ہے وہ حقائق سے بخوبی آگاہ ہے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ میں اپنے عہدیداران اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو محنت کشوں تک مزدور یونین کا پیغام اجاگر کرنے میں اہم کرداراداکر رہے ہیں،میں سی ڈی اے مزدور یونین میں نئے شامل ہونے والے ملازمین سمیت تمام ورکروں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری تنظیم میں ہرمحنت کش کو عزت و احترم دیا جائے گا اور کسی کی عزت نفس مجروع نہیں ہونے دیں گے۔