بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ترنول کی عوام کا احتجاج

 
0
660

اسلام آباد 14 جون 2021 (ٹی این ایس): بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ترنول کی عوام کا احتجاج کیا، طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جی ٹی روڈ بلاک کر دیا حلقہ این اے 54 یوسی 48 عوام میں عدم برداشت منتخب نمائندہ اسد عمر خواب خرگوش کے مزے لینے لگے حلقے کے بڑھتے ہوئے مسائل اور اسد عمر کی اپنے حلقے میں عدم دلچسپی عوام خون کے آنسو رونے لگے لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام میں جی ٹی روڈ بلاک کر دیا حلقے کی عوام منتخب نمائندے اور ان کے کوآرڈینیٹر کو کوستے نظر آئے مظاہرین نے بھی ڈٹ کر 2 گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جی ٹی روڈ کئی گھنٹوں تک بلاک ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر۔ جبکہ ڈهوک پراچہ سرائے خربوزہ میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام ویسے تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہیں لیکن ڈہوک پراچہ اور سرائے خربوزہ میں لوگوں نے انوکھا احتجاج کیا۔مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کیا، اور ایک راہگیر کو سڑک کراس کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ایک شخص نے سر پر کفن باندھ کر احتجاج کیا ۔ ایڈمن آفیسر اقبال چلاسی اور آپریشنز آفیسر قمر زمان خان موقع پر آکر مظاہرین کے مذاکرات سنیں اور موقع پر واپڈا آفیسر کو کال کی سارا صورتحال بتایا واپڈا آفیسر نے یقین دہانی دلائیں رات کو ایک بجے تک نیا ٹرانسفارم لگ جائے گا اس کے بعد قمر زمان خان اقبال چلاسی نے یقین دہانی کرائی اور عوام سے روڈ کھولنے کی اپیل کی تو عوام نے موٹروے پولیس قمر زمان خان اور اقبال چلاسی کے کہنے پر روڈ کھول دیا