پی ٹی آئی نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے31جنوری تک درخواستیں طلب کر لیں

 
0
256

اسلام آباد 18 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں امیدواروں سے31جنوری تک درخواستیں طلب کر لیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کرتے ہوئے الیکشن امیدواروں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ یہ درخواستیں ایک پروفارمہ کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہے جس کے لئے طبع شدہ فارم جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار 31 جنوری تک یہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ پارٹی نے چیئرمین کے امیدوار کیلئے فیس 30 ہزار روپے اور کونسلر کیلئے 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو پے آرڈر یا پھر بینک ڈرافٹ کے ذریعے وصول کی جائے گی۔