SHO تھانہ سٹی جمال نواز کی اہم کاروائی،دکان سے لاکھوں روپے چرانے والی لیڈی چور گرفتار

 
0
328

راولپنڈی 18 جنوری 2022 (ٹی این ایس): SHO تھانہ سٹی جمال نواز کی اہم کاروائی،دکان سے لاکھوں روپے چرانے والی لیڈی چور گرفتار،مسروقہ رقم 04لاکھ 60ہزار ورپے برآمدہوئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو متاثر شہری نے درخواست دی کہ وہ دکان کی صفائی کررہاتھا کہ خاتون نے غلے سے رقم چوری کرلی، متاثرہ شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے تھانہ سٹی پولیس نے لیڈی چور کو گرفتارکرلیا،ملزمہ سے مسروقہ رقم 04لاکھ 60ہزار ورپے برآمدہوئی، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے ایس ایچ اوسٹی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے