فارن فنڈنگ کیس ،، کرنل (ر) یونس کی مالیاتی معاملات سے لاعلمی ،، ذمہ داروں بارے انکشافات

 
0
129

پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی فنانس بورڈ کے ممبر کرنل(ر) یونس نے ایف آئی تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں،ذرائع کے مطابق کرنل یونس نے ایف آئی اے کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے مالیاتی معاملات میں ان کی شمولیت صرف پی ٹی آئی کے بعض بینک اکا ئونٹس تک محدود تھی، جن کی تفصیلات پی ٹی آئی نے ان کے ساتھ کبھی شیئر نہیں کیں۔کرنل یونس نے تفتیش میں دعوی کیا ہے کہ اگرچہ وہ پی ٹی آئی کے فنانس بورڈ کے رکن تھے اس کے باوجود انہیں کبھی بھی ان کی تقرری کی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں پی ٹی آئی کے فنانس بورڈ کے اجلاس میں مدعو کیا گیا۔ انہوں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ گزشتہ چھ سالوں سے پی ٹی آئی چیئرمین سے نہیں ملے ، ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے پی ٹی آئی اکا ئونٹس میں رقم کی منتقلی کے حوالے سے کرنل یونس نے کوئی بھی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان لین دین کا کوئی علم نہیں ہے عامر محمود کیانی، سیف اللہ خان نیازی۔ اور سردار اظہر طارق خان کے علم میں اس کی تفصیلات ہوں گی،کرنل یونس نے انصاف ٹرسٹ کے اکائونٹس سے پی ٹی آئی میڈیا مہم کیلئے دو کمپنیز کو خطیر رقم کی منتقلی کے حوالے سے بھی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ملبہ فنانس سیکرٹری سردار اظہر طارق خان،عامر محمود کیانی اور سیف اللہ نیازی پر ڈال دیا۔انہوں نے ایف آئی اے کو بتایاکہ پی ٹی آئی کے بینک اکانٹ کو چھپانے کے حوالے سے بھی کرنل یونس نے ایف آئی اے کو بتایا کہ سیکرٹری فنانس سردار اظہر طارق خان اور دیگر اہم شخصیات عامر محمود کیانی اور سیف اللہ نیازی کو تفصیلات کا علم ہوگا۔