گلگت: منفی 6 ڈگری میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری

 
0
141

گلگت میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکا ریڈ زون میں چوک پر دھرنا تیسرے روزمیں داخل ہوگیا۔
شہر میں منفی 6 ڈگری کی شدید سردی میں لیڈی ہیلتھ ورکرزبچوں کے ساتھ دھرنے میں موجود ہیں جس میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بےہوش ہوگئی۔

2ماہ قبل لیڈی ہیلتھ ورکرزکی خالی اسامیوں پر کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تھی، وزیراعلیٰ نے بےقاعدگیوں کی شکایات پرلیڈی ہیلتھ ورکرزکی تقرریاں روک دی تھیں۔