وزیر اعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

 
0
74

چودھری پرویز الہٰی کو بطور وزیر اعلیٰ ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں 11 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عاصم حفیظ جسٹس چودھری محمد اقبال ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

عدالت نے گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔