الیکشن کمیشن کوسوئی ناردرن کے نادہندگان کی فہرست موصول،268 امیدوار نادہندہ نکلے

 
0
293

لاہورجون 13(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن کوسوئی ناردرن کے نادہندگان کی فہرست موصول ہو گئی جس کے مطابق عام انتخابات کے 268 امیدوارسوئی ناردرن کے نادہندہ نکلے ۔الیکشن کمیشن کوسوئی ناردرن کی جانب سے نادہندگان کی دی جانے والی فہرست کے مطابق سابق وزیراعلی کے پی کے پرویزخٹک سوئی ناردرن کے 10کروڑ 65 لاکھ کے نادہندہ نکلے ۔ اے این پی رہنماغلام بلور 14 کروڑ 46 لاکھ روپے جبکہ حامدسعیدکاظمی 31ہزار 500 روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔ الیاس بلور 55 ہزار ،پی ٹی آئی کے محمودالرشید 28 ہزاراور ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ 10 لاکھ 57 ہزار روپے کی نادہندہ نکلیں۔