لیسکو ریونیو آفس میں گھوسٹ پنشنرز کے ذریعے 22 کروڑ روپے کے خورد برد کیس میں ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کا حکم

 
0
342

ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں میں مزید توسیع کر دی گئی ،سپیشل سنٹرل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی

لاہور مارچ 02 (ٹی این ایس): عدالت نے لیسکو ریونیو آفس میں گھوسٹ پنشنرز کے ذریعے 22 کروڑ روپے کے خورد برد کیس میں ایف آئی اے حکام کو آئندہ تاریخ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں میں مزید توسیع کر دی ۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد رفیق نے ملزمان مجاہد ، سعید اختر، اظہر اقبال ،محمد عمران گل، اقبال انور، راجہ محمود، محمد عباس اور محمد اقبال وغیرہ کی درخواستوں ضمانتوں پر سماعت کی ۔ایف آئی اے کے مطابق جعلی کاغذات سے لیسکو کو 53 ملین سے زائد کا نقصان پہنچانے پر نفیسہ احمد اور نورین رانا وغیرہ 50سے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا،لیسکو ریونیو علامہ اقبال ٹاون، اور تاج باغ میں واپڈا ملازمین نے جعلی بنک اکانٹ کھلوا کر جعلی پنشنرز کے نام پر کروڑوں روپے نکلوائے،50سے زائد ملازمین نے باہمی ملی بھگت سے جعلی پنشنرز کے نام فراڈ کر کے قومی خزانے کو 53 ملین سے زائد کا نقصان پہنچایا، اس کیس میں واپڈا ملازمین کے ساتھ ساتھ اعلی افسران بھی شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان اقبال وغیرہ کی عبوری درخواست ضمانتوں میں مزید توسیع کر دی۔عدالت نے ایف آئی اے حکام کو آئندہ تاریخ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی ۔