راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیس میں تفتیشی مقدمہ پر جزوی جرح مکمل ،سماعت 9مارچ ک ملتوی

 
0
399

عدالت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ، فضائی سروس کی معطلی کے باعث راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

لاہور مارچ 02 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیس میں تفتیشی مقدمہ پر جزوی جرح مکمل ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت 9مارچ تک ملتوی کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور فضائی سروس کی معطلی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ۔جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔دوران سماعت تفتیشی مقدمہ پر جزوی جرح مکمل کر لی گئی ۔ جس کے بعد احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں 437 ناجائز بھرتیاں کرنے کا الزام ہے جس پر نیب نے احتساب عدالت میں 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔نیب نے ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزدکررکھاہیجن میں سابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ ،سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ڈائریکٹرز بورڈ آف گورنرز محمد سلیم عارف، ملک محمد رضی عباس ،وزیرعلی ،سابق سی ای اومحمد ابراہیم مجوکہ اور سابق ڈائریکٹر ایچ آرحشمت علی کاظمی شامل ہیں ۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ راجہ پرویزاشرف نے ایسے افرادنوکریاں فراہم کیں،جنھوں نیدرخواستیں ہی نہیں دی تھیں،میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر نااہل افرادکو سیاسی طور پر نوازا، تحریری امتحان اور ڈومیسائل کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔پرویز اشرف نے صرف اپنا ووٹ بنک مضبوط بنانے کیلئے اپنے حلقے کے ووٹرزکونوازتے ہوئے اہل افرادکو ان کے جائز حق سے محروم کیا۔