لاہور مارچ 02 (ٹی این ایس): تلور کے شکار پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تلور کے شکار کے خلاف کمشن تشکیل دیا گیا مگر کمشن کی جانب سے ابھی تک رپورٹ عدالت عالیہ پیش نہیں کی گئی ہے۔تلور کے شکار پر پابندی اہم نوعیت کا معاملہ ہے ،تلور کے شکار سے نایاب پرندے کی نسل بقاء کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت کمشن کو جلد رپورٹ عدالت عالیہ کے روح برو پیش کرنے حکم دے۔