الیکشن کمیشن کی طرف سے معذوروں کے عالمی دن کے تناظر میں انھیں انتخابی نظام کا حصہ بنانے کے لئے تقریب کا انعقاد

 
0
594

اسلام آباد، دسمبر 14 (ٹی این ایس): جسمانی طور ناخیز افراد کی سماجی حیثیت بڑھانے اور انھیں انتخابی نظام کا فعال حصہ بنانے کی غرض سے الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 14 دسمبر 2017ء معذروں کے عالمی دن کے طور پر منا یا۔واضع رہے کہ جسمانی طور پر ناخیز لوگوں  سے متعلق یہ دن عالمی سطح پر 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

اس دن کےتناظر میں جمعرات کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا  گیا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی  کے اراکان اور معذور خواتین وحضرات  نے بھی شرکت کی۔

اس دن کو منانے کا مقصد معذور افراد کو ووٹ کی اہمیت سے اجاگر کرنا اور انھیں الیکٹورول سسٹم میں شامل کرنا تھا تاکہ معذور افراد بھی اپنا حق رائے دہی پولنگ اسٹیشن پر جا کر بھر پور طریقے سے استعمال کر سکیں۔

چیف الیکشن کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ آنے والےانتخابات میں خصوصی افراد کیلئے ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی خاص اقدامات کیئے گئے ہیں۔

تقریب  میں مقررین نے الیکشن کمیشن کی اس کاوش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹورل سسٹم کا عملی حصہ بنانے سے معذور افراد، جن کی حالیہ مردم شماری تعداد کا تعین بھی ہوچکا ہے،   کی سماجی حیثیت بڑھانے  میں مدد مل سکتی ہے۔

معذور افراد نے بھی اس موقع پر  انھیں سماج کا فعال حصہ بننے میں درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ  مہذب معاشروں میں معذور و محروم طبقات کونظام کاحصہ دار بنانے کے لئے  خصوصی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور انتخابی عمل میں جسمانی طور ناخیز افراد کو شریک و فعال بنانے کے ضمن میں الیکشن کمیشن کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ معذور افر اد کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کی عمارتوں میں خصوصی بنائیں تاکہ معذور اور دیگر بیمار افراد اپنا حق رائے دہی پولنگ اسٹیشنز پر باآسانی استعمال کرسکیں۔