نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ، 8انکوائر یوں اور 2انو یسٹی گیشنز کی با قا عد ہ طو ر پر منظو ری

 
0
400

اسحاق ڈار کو انٹر پو ل کے ذریعے وطن اوپس لانےکا بھی  فیصلہ کیا کیو نکہ انکوکو ئی ایسی بیما ری نہیں جس کا علا ج پا کستا ن میں نہ ہو سکے، نیب

اسلا م آباد ،دسمبر 14(ٹی این ایس):قومی احتسا ب بیورو کے ایگز بو رڈ کا  اجلا س قومی احتسا ب بیورو کے چیئر مین جسٹس جا وید اقبال کی زیر صدا رت نیب ہیڈ کوا ٹر ز میں مفقد ہوا جسمیں 8انکوائر یوں اور 2انو یسٹی گیشنز کی با قا عد ہ طو ر پر منظو ری دی گئی۔

نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایگز یکٹو بو رڈ نے پہلی انکو ائری کی منظو ری سو ل ایوی ایشن اتھا رٹی کے افسر وں/اہلکا روں کے خلا ف نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پو رٹ کی تعمیر میں مبینہ طو ر پر بد عنو انی ،اختیا رات کے نا جا ئز استعما ل اور سپیشل بیگچ ہینڈ لنگ سسٹم پسنجر ٹرمینل بلڈ نگ کے ٹھیکہ کے اجزاء میں اربو ں کی مبینہ کر پشن پردی ۔

ایگز یکٹوبو رڈ نے دوسری انکوائری تما م شوا ہد کا مکمل جا ئز ہ لینے کے بعد منظو ری دی جس میں پنجا ب میں مبینہ طو ر پر 56غیر قانو نی پبلک لمیٹڈ کمپنیو ں کے قیام اور ان میں اربو ں رو پے کی بد عنوانی اور پیپر اردلزکی خلا ف ورزی کا الزام ہے۔

تیسری انکوائری کی منظو ری پی آئی اے اورسول ایو ی ایشن اتھا رٹی کے افسران/اہلکا روں کی طرف سے پی آئی اے کے سا بق  سی ای او کی طرف سے پی آئی اے کا طیا رہ 310۔اے  غیر قانو نی طور پر جر منی لے جا نے اور بعد ازاں کو ڑیو ں کے دام فروخت کرنے کے علا وہ حکو مت پا کستان کو 500ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچا یا گیا۔

نیب کے مطابق چو تھی انکوائری کی منظو ری حبیب بینک لمیٹڈ نیو یارک برانچ امریکہ اور حبیب بینک ہیڈکوارٹرز اور دیگر کے خلاف دی گئی ۔اس کیس میں حبیب بینک پر مبینہ طو ر پر منی لا نڈ رنگ کا الزام ہے ۔امریکہ حبیب بینک نیو یارک برانچ کو پہلے ہی 225ملین امریکی ڈالر جر ما نہ کر چکا ہے۔

پا نچویں انکوائری کی منظو ری ارشا داحمد میمن چیف انجینئر محمکہ آبپاشی سکھر کے خلا ف دی گئی اس کیس میں ملزم پر مبینہ طو رپر اختیارات کا نا جائز استعما ل اور بد عنوانی کا الزام ہے جس سے قو می خزانے کو کرو ڑوں رو پے کا نقصان پہنچا ۔

چھٹی انکوائری کی منظو ری ڈاکٹر پروین نعیم شا ہ وائس چا نسلر شا ہ عبدلطیف یو نیورسٹی  خیر پو ر اور دیگر کت خلا ف دی گئی۔اس کیس میں ملزما ن پر مبینہ طو ر پر آ مد ن سے زائد اثا ثے بنا نے ،اختیا رات  کا نا جا ئز استعما ل اور سنگین بد عنوانی کے الزاما ت ہیں۔

سا تو یں انکوائری کی منظو ری نا رتھ سند ھ اربن سر وسز کا رپو ریشن ڈسٹرکٹ لا ڈکا نہ ،خیر پور،سکھر،روہڑی اور دیگر افسران /اہلکاروں کے خلا ف اختیا رات کا نا جا ئز استعمال،فنڈمیں خرد برد اور قومی خزانے کو تقریبا 190ملین روپے کا نقصان پہنچا نے کا الزام ہے۔

آٹھویں انکو ائری کی ایگز یکٹو بو رڈ نے تما م شواہد کا مکمل جا ئزہ لینے کے بعد منظو ری دی جسمیں ملتا ن میں میٹرو بس پر وجیکٹ میں مبینہ طو ر پر اربو ں رو پے کی بد عنوانی ،سرکا ری فنڈ ز کے نا جا ئز استعما ل اور پیپر اقوانین کی خلا ف ورزی کا الزام ہے ۔

نیب کے بیان کے مطابق ایگز یکٹو بو رڈ نےاسحاق ڈار کے ریڈ نو ٹس جا ری کر نے اور ان کو انٹر پو ل کے ذریعے وطن اوپس لانےکا بھی  فیصلہ کیا کیو نکہ انکوکو ئی ایسی بیما ری نہیں جس کا علا ج پا کستا ن میں نہ ہو سکے ۔اجلا س میں بتایا گیا کہ احتسا ب عدالت نے پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہا ری قرار دیا ہے۔