پاکستان میں چین کے نئے سفیر یاؤ جنگ اور ڈپٹی چیف آف میشن لیجیان ژاؤ کا سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد

 
0
1152

اسلام آباد، دسمبر 14 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے یاؤ جنگ کو پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔
چین کے نئے سفیر یاؤ جنگ اور ڈپٹی چیف آف میشن لیجیان ژاؤ نے گذشتہ روز سینیٹر رحمان ملک کے گھرجاکر ان سے ملاقات کی۔

 سینیٹر رحمان ملک نے چینی سفیر کو انکے گھر آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ان کی نئی ذمہ داری کے نتیجہ میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 رحمان ملک نے کہا کہ ہمیں چین کی دوستی پر فخر ہے اور پوری امید ہے کہ یہ دوستی خطے میں امن واستحکام اور ترقی کے لئے تاریخساز ثابت ہوگی۔

 رحمان ملک نے پاکستان کی مہمان نوازی کے روائتی جذبے کے ساتھ چینی مہمانوں کی خاطر کی۔