اسلام آباد دسمبر 14(ٹی این ایس ):تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،سپریم کورٹ نے 14نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔سپری کورٹ نے عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کا فیصلہ14نومبر کومحفوظ کیاتھا۔تاہم اب فیصلہ کل 2بجے سنایا جائے گا۔