راولپنڈی ۔کرائم فائٹر SHO ٹیکسلا نے ہمراہ ٹیم متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے مقدمے درج اہل علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین

 
0
408

راولپنڈی 17 جولائی 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی ۔کرائم فائٹر SHO ٹیکسلا نے ہمراہ ٹیم متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے مقدمے درج اہل علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیر نگرانی ٹیسلا پولیس نے جعلی سیکورٹی کمپنی چلانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی مخبر کی اطلاع پر جوۓ کی محفل پر چھاپہ 8 افراد گرفتار جبکہ دوران گشت مختلف علاقوں سے ملزمان گرفتار اسلحہ و شراب برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا SHO اعجاز قریشی کو اطلاع ملی کہ کوھسار کالونی میں جعلی سیکورٹی کمپنی کا آفس کھلا ھوا ھے جس پر پولیس ٹیم خالد اعوان سب انسپکٹر سمیت دیگر نے چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ھی ملزم اسد علی فرار هو گیا جبکہ ملزم احسان الحق گرفتار کر کے پولیس نے اسلحہ ریپیٹر بارہ بور 3 عدد بمہ روند برآمد کر لیا دوسری کاروائی میں پولیس نے محله جمیل آباد پرانی یونین کونسل والی گلی میں جوۓ کی محفل پر چھاپہ مار کر 8 جواری محبت اللّه ۔ یاسر ۔ آصف وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 42750 روپے سمیت 2 موبائل مالیتی 35 ہزار برآمد کر لئے جبکہ ٹھٹھہ خلیل روڈ پنڈ گوندل اور بائی پاس سے دوران ناکہ بندی 3′ ملزمان سے 3 پسٹل 30 بور سمیت 2 ملزمان سے شراب برآمد کر لی پے در پے کاروائیوں سے اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراھتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا