راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
6

راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کاروائی ۔ منشیات فروش گرفتار 01 کلو 840 گرام چرس برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ملک ارشد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دوران تلاشی 01 کلو 840 گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے گرفتار شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ھے ایس پی پوٹھوہار نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا