ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک گزشتہ روز وفات پانے والے سابق ایس پی راجہ بشارت محمود کی تعزیت کے لیے انکے گھر گئے

 
0
930

راولپنڈی 17 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک گزشتہ روز وفات پانے والے سابق ایس پی راجہ بشارت محمود کی تعزیت کے لیے انکے گھر گئے۔ راجہ بشارت مرحوم کے بیٹوں سے تعزیت کے دوران آر پی او راولپنڈی نے مرحوم کی دوران سروس گراں قدر خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک راجہ بشارت محمودسابق ایس پی جوکہ گزشتہ روز وفات پاگئے تھے کے لواحقین سے تعزیت کے لیے خصوصی طور پر انکے گھر گئے۔ آر پی او راولپنڈی نے مرحوم ایس پی کے بیٹوں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی راولپنڈی پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مرحوم ایس پی راجہ بشارت محمود نے پولیس سروس کا زیادہ تر حصہ راولپنڈی ضلع میں خدمات سر انجام دینے میں گزارا۔ انکی بہترین تفتیشی صلاحیتوں پر انہیں قائد اعظم پولیس میڈل اور تمغہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔مرحوم نے سال 1978میں بطور اے ایس آئی محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور 2016میں ایس پی کے عہدہ پر ریٹائرڈ ہوئے۔گزشتہ روزوہ وفات پاگئے جنکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں سہالہ میں تدفین کی گئی۔