گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسران کے تقرر و تبادلے

 
0
59

گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

گریڈ 22میں ترقی ملنے کے بعد احمد حنیف اورکزئی کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیںگریڈ 22میں ترقی ملنے کے بعدمحسن مشتاق سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عارف انور اسپیشل سیکرٹری کامرس تعینات کر دیئے گئے ہیں۔عصمت طاہرہ کو گریڈ 22میں ترقی دے کر اسٹیبشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں سیکرٹری اطلاعات شاہیرا شاہد کی ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں گریڈ 22میں ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

PAS-Promotion….BS-22