الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ کی تعمیل کیلئے پولیس کا واٹس ایپ کے آپشن پر غور

 
0
132

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے وارنٹ کی تعمیل کرانیکے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دی ۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے واٹس ایپ کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل میں مزاحمت کی تھی۔

پولیس کی جانب سے وارنٹ پی ٹی آئی کی قیادت کو موصول کرانے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وارنٹ کی تعمیل کے حوالے سے فیصلہ آج رات تک متوقع ہے۔