اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز سے سنٹرل پولیس آفس میں میٹنگ منعقد کی اور ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔ ایف آئی آر کا بروقت اندراج، شفاف تفتیش، اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور سرچ و کومبنگ آپریشنز کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے، خواتین اور کمزور طبقات سے متعلق کیسز میں حساس رویہ اور تھانہ ریکارڈ و ڈسپلن کی سخت نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ہر ایس ایچ او اپنی کارکردگی کو نتائج سے ثابت کرے، دیانتداری، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو شعار بنائے اور اسلام آباد کو جرائم سے پاک، محفوظ اور پرامن شہر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

















