
لاہور (ٹی این ایس) چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر گروپ کو 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز برائے ٹاون ڈویلپرز کیلئے منتخب کر لیا گیا – پیر سید سہیل بخاری 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز کی ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر گروپ کو 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز شعبہ ٹاون ڈویلپرز کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان چیئرمین ایواڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخار ی سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے ۔ انہو ں نے بتایا ہے کہ 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز کی تقریب کی تاریخ کا اعلان چند روز تک کر دیا جائے – پیر سید سہیل بخاری نے بتایا کہ 7 ،ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 23 ، دسمبر 2024ء کو منعقد کی گئی تھی – اور ابھی ایوارڈز کی سلیکشن جار ی ہے تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات شرکت کریں گے اور ملک کے نامور فنکار پرفارم کریں گے ۔وفاقی وصوبائی وزراء ممبران قومی اسمبلی اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے –
شعبہ نشرواشاعت
0323-8441997











